سپریم کورٹ،بچوں کی تحویل کا معاملہ والدین کو باہمی افہام و تفہیم سے طے کرنے کی مہلت ،سماعت 9دسمبر تک ملتوی

پیر 5 دسمبر 2016 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں بچوں کی تحویل سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عدالت نے والدین کو معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

میمونہ ناز بنام ایس ایچ او کلر کہار بچہ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انو ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی تو خاتون میمونہ ناز نے عدالت کو بتایا کہ اس کے تین بچے ہیںشوہر دوطلاقیں دے چکا ہے اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیء ۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ زبردستی نہیں ہے مگر آپ کو گھر بسانے کی نصیحت کرتے ہیں ،میاں بیوی کے جھگڑے میں بچے رل جاتے ہیں بچوں کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے ،گھر بس جائے تو دو طلاقیں ختم ہوجائیں گی ، والدین کا کوئی نعم البدل نہیں علیحدگی کے بعد تین بچے رل جائیں گے ہم آپ کو سوچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں بعد ازاں عدالت نے آپس میں معاملات طے کر نے کا ایک اور موقعہ فراہم کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک۔ملتوی کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :