ازبکستان کے صدارتی انتخابات میں عبوری صدر شوکت مرزیاکووف کی بھاری اکثریت سے کامیابی

پیر 5 دسمبر 2016 21:09

بشکیک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ازبکستان کے صدارتی انتخابات میں عبوری صدر شوکت مرزیاکووف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پیر کو ازبک جنرل الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شوکت مرزیاکوف نے 88.6 فیصد ووٹ حاصل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر 2016ء میں ملک کے طویل مدتی صدر اسلام کریموف کی وفات کے بعد ملک میں صدارتی الیکشن کرائے گئے۔ شوکت مرزیاکوف حکمران جماعت سے 2003ء میں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ازبک صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر شوکت مرزیاکوف کو مبارکباد دی ہے اور انہیں روس کے دورہ کی دعوت بھی دی ہے۔