عدالت کا مسجد کے پلاٹ پر پلازہ تعمیر کرنے پر ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

پیر 5 دسمبر 2016 21:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مسجد کے پلاٹ پر پلازہ تعمیر کرنے پر ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل سیشن جج زیباچوھدری نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل طارق محمود تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے بیس کمرشل پلاٹوں کو ایک سو پانچ میں تبدیل کر دیا۔

پانچ سو تہتر رہائشی پلاٹوں کو بھی چھ سو دس پلاٹوں میں تبدیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سے اب تک 15لے آوٹ پلان عدالت میں جمع کرائے گئے۔ سوسائٹی انتظامیہ نی27ملین روپے کی کرپشن کی ایف آئی اے ایک سال سے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کے انسپکٹر طاہر خان نے غلط رپورٹ جمع کرائی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹادی۔ سوسائٹی کے مکینوں نے اندراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔