احتساب عدالت نے ڈیڑھ ارب روپے کے نیشنل فرٹیلائزر سکینڈل میں ملزم ابوبکر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 5 دسمبر 2016 21:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) احتساب عدالت نے ڈیڑھ ارب روپے کے نیشنل فرٹیلائزر سکینڈل میں ملزم ابوبکر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ مزید دستاویزات اور شواہد درکار ہیں، ملزم نے اہم فائلوں میں خورد برد کی اور جعلی دستخط بھی کئے۔

(جاری ہے)

نیب نے استدعا کی مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسما نی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ وکیل ملزم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ تین سال لاہور میں بھی چلتا رہا، نیب نے جو انکوائری کرنی تھی کر لی، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیب کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :