سبی میں اسپیشل مجسٹریٹ واپڈا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں ٹیوب ویلز اور دیہاتوں کے ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

پیر 5 دسمبر 2016 20:46

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) سبی میں اسپیشل مجسٹریٹ واپڈا میر امام داد بگٹی اور ایس ڈی اوکیسکومیر غلام مجتبیٰ رند کی سربراہی میں واپڈا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں ٹیوب ویلز اور دیہاتوں کے ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان رحمت اللہ کے ہدایت پر سبی میں واپڈا نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے سپرنٹنڈنٹ انجینئر میر علی دوست مگسی کی نگرانی اور اسپیشل مجسٹریٹ کیسکو میر امام داد بگٹی ،ایس ڈی او میر غلام مجتبیٰ رند کی قیادت میں لائن سپرنٹنڈنٹ میر اسحاق بنگلزئی ،شاہد امان گشکوری ،سہیل احمد ،محمد ابراہیم ،زاہد گشکوری، محمد بخش بلوچ پر مشتمل ٹیم نے سبی شہر اور نواحی علاقوں میں واپڈا نادہند گان اور بجلی چوروں کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغا ز کردیا ہے آپریشن کے پہلے روزٹیوب ویلوں اور دیہاتوں کے درجنوں ٹرانسفارمرز اتار لئے جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے واپڈا کی چھاپہ مار ٹیم نے اندرون شہر سینکڑوں کنکشن کاٹ دیئے اور میٹرز اتار لئے جبکہ درجنوں افراد کو ہزاروں روپے کا جرمانہ کیا کاروائی کے دوران ایس ڈی او کیسکو میر غلام مجتبیٰ رند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کی واپڈا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف رواں ماہ کاروائی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ جن علاقوں اور ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزاتار لئے گئے ہیں مکمل ادائیگی کے بعد ان علاقوں کے ٹرانسفارمرز لگادئیے جائینگے اور بجلی بحال کی جائیگی انہوں نے کہا کہ اندرون شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہند گان کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا بجلی چوروں رنگے ہاتھ پکڑنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے اپنے بقایا جات فی الفور جمع کرائیں جبکہ بجلی چور بجلی کی چوری سے گریز کریں بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کا سامنا رہیگا بلکہ انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑیگی ۔

متعلقہ عنوان :