اوستہ محمد میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:43

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کوسیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا او رموقع سے فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیرکو اوستہ محمد صدر تھانہ کی حدود گوٹھ حاکم جمالی میںبھائی اللہ داد نے اپنی بہن مسماة (ع ) کوسیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش کوورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :