اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث افغانی سرغنہ سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے مختلف علاقوں میں نقب زنی اور سرقہ بالجبر کی متعددوارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ایک منظم اور خطرناک افغانی گینگ کے سرغنہ سمیت 7ملزمان کو ڈکیتی کی واردات کی تیاری کے دوران گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف او ر دو عدد پسٹل 30بور کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی نئے ماڈل کی رینٹ پر حاصل کی گئی کرولا کار اورنیا موٹر سائیکل برآ مد ہوچکا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں بالخصوص میڈیا ٹائون،نیشنل پولیس فائونڈیشن،بحریہ انکلیو،نیول انکریج ،سیکٹرG-6 اور دیگر مختلف ایریاز میں نقب زنی اور سرقہ بالجبر کی متعددوارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ایک منظم اور خطرناک افغانی گینگ کے سرغنہ سمیت کل 07ملزمان کو ڈکیتی کی واردات کی تیاری کے دوران گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں سید ولی عرف ماما ولد محمد ولی سکنہ افغانستان حال ٹیوب ویل نمبر18پنڈوڑیاں اسلام آباد،نور اللہ عرف ظفر ولد شاہ ولی سکنہ افغانستان حال ٹیوب ویل نمبر18پنڈوڑیاں اسلام آباد،جہانزیب خان عرف خائستہ خان عرف دیوانہ ولد شاہ ولی سکنہ ٹیوب ویل نمبر18پنڈوڑیاں اسلام آباد،شیر خان ولد گل روز خان سکنہ افغانستان حال دھاماں موڑ اڈیالہ روڈ روالپنڈی،حمد اللہ عرف چرگ ولد سعید خان سکنہ افغانستان حال دھاماں موڑ اڈیالہ روڈ روالپنڈی،محمد عرفان حیدر ولد اختر عباس سکنہ گورکھ پور اڈیالہ روڑ راولپنڈی اورسبز علی ولد میر حاضر خان سکنہ کوپڑی تحصیل غازی ضلع ہری پور شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف او ر دو عدد پسٹل 30بور کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی نئے ماڈل کی رینٹ پر حاصل کی گئی کرولا کار اورنیا موٹر سائیکل برآ مد ہوچکا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان بالا نے ذیل واردات ہائے کا انکشاف کیا ہے۔-1مورخہ05-07-16کو مسمی ظفر اقبال پیر زادہ کے گھر سیکٹرG-6/1-4 اسلام آبادکے گھر واردات کی جس کی نسبت تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نمبر 214/16 درج رجسٹر ہے ۔

-2مورخہ13-09-16کومسمی ارشد علی ایکسین واپڈا ساکن نیشنل پولیس فائونڈیشن بلاکAاسلام آباد کے گھر واردات کی جس کی نسبت تھانہ لوہی بھیرمیں مقدمہ نمبر 204/16درج رجسٹر ہے۔-3مورخہ13,14/09-16کی درمیانی رات مسمی محمد اعظم ولد عبدالغنی ساکن میڈیا ٹائون لوہی بھیر اسلام آباد کے گھر واردات کی جس کی نسبت تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 203/16درج رجسٹر ہے۔

-4مسمی غلام حیدر ساکن میڈیا ٹائون اسلام آباد کے گھر واردات کی جس کی نسبت تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 235/16 درج رجسٹر ہے۔-5مورخہ23-09-16تا15-10-16کے درمیان مسمی شہزاد خان ولد ذوالفقار علی ساکن نیشنل پولیس فائونڈیشن اسلام آباد جو کہ آبائی گائوں گیا ہوا تھا کے گھر کے لاک توڑ کر واردات کی جس کا تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 229/16 درج رجسٹر ہے۔

-6مورخہ24-04-15کو مسمی عبدالقیوم ولد سردار محمد اکرم خان ساکن نیشنل پولیس فائونڈیشن اسلام آباد کے گھر کھڑکی توڑ کرواردات کی جس کی نسبت تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر91/15 درج رجسٹر ہے۔-7مورخہ31-10-15کو مسمی ناصر اقبال ساکن نیول انکریج اسلام آبادکے گھرواردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر339/15تھانہ لوہی بھیر درج رجسٹر ہے۔-8مورخہ12-09-16کو مسمی محمد عابد حسین ساکن فیز5بحریہ ٹائون اسلام آبادکے گھر کا دروازہ توڑ کر واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر241/16 تھانہ لوہی بھیر درج رجسٹرہے۔

-9مورخہ12-09-16تا16-09-16کو مسمی سعید اکبر خان ولد سعادت علی خان ساکن فیزVبحریہ ٹائون اسلام آباد کے گھر واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر258/16 تھانہ لوہی بھیر درج رجسٹر ہے۔-10مورخہ14-03-16کو مسمی عمر علی خان ساکن سیکٹرF-7/1اسلام آباد جو کہ اپنی گاڑی پر بحریہ ٹائون فیز4سوک سنٹر گیا ملزمان نے اسکی گاڑی کا شیشہ توڑ کرڈیش بورڈ سے نقدی8لاکھ روپے چوری کرلی جس کی نسبت مقدمہ نمبر63/16 تھانہ لوہی بھیر درج رجسٹر ہے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ ناجائز برآمد ہونے پر الگ ذیل مقدمات درج رجسٹر ہوئی-1مقدمہ نمبر265مورخہ04-12-16بجرم399/402 ت پ تھانہ لوہی بھیر درج رجسٹر ہوئے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :