میری سیاست کاایجنڈا ایک ہی پوائنٹ ہے اوروہ ہے خدمت خلق،عوام الناس کوفائدہ پہنچانے کیلئے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے دلی خوشی واطمینان محسوس ہوت اہے، انجینئر امیر مقام کا کابل گرام شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 5 دسمبر 2016 20:43

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ عوام الناس کو فائدہ پہنچانے کیلئے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے دلی خوشی واطمینان محسوس ہوتا ہے، میرے سیاست کاایجنڈا ایک ہی پوائنٹ ہے اوروہ ہے خدمت خلق۔انہوںنے کہاکہ یہ میری دلی خواہش اورجدوجہدرہاہے کہ شہری علاقوں کی طرح پہاڑوںمیںبسنے والے بھی سڑک،بجلی،سوئی گیس،تعلیم اورصحت سمیت دیگر سہولیات سے مستفیدہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل گرام شانگلہ میںدریائے سندھ پر660فٹ طویل پل کاافتتاح کرنے کے بعدایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پل کوٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔ یہ پل دواضلاع طورغراورشانگلہ کولنک کرتاجس سے دونوںاضلاع کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تعلیم،صحت اورتھانہ کلچرمیںاصلاحات کے بلندوبانگ دعوے کرنے والوںکاچہرہ گزشتہ روزنوشہرہ کے ایک تھانے میںبے نقاب ہوگیاہے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ایس ایچ اوکومعطل کرکے اصلاحات کاعملی نمونہ بھی پیش کردیا۔

انہوں نے کہاکہ تحصیل مارتونگ عوام کاجوش وجذبہ دیکھ میراحوصلہ مزیدبلندہوگیاہے اورانشاء اللہ ترقیاتی کاموںکی بدولت آئندہ 2018 کے بعدصوبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہوگی۔وزیراعظم کے مشیرنے یونین کونسل نصرت خیل کماج،مارتونگ اوربہلول خیل کیلئے بھی ترقیاتی منصوبوںکااعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے۔انہوںنے کہاکہ صرف اخبارات اورٹی وی کے ذریعے نہیںبلکہ فرداً فرداً ملنے کیلئے آج خودآیاہوںاورمحبت یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

جلسے سے سابق وفاقی وزیرعالمزیب خان تھاکوٹ، رکن صوبائی اسمبلی رشادخان ، سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل اللہ خان اورطاہرخان نے بھی خطاب کیا۔معروف شاعرشیرزمان خان ٹکرنے انجینئرامیرمقام منظوم خراج تحسین پیش کیا اورسابق تحصیل ناظم نزیراحمدخان نے علاقہ میں ترقیاتی کام کرانے سمیت دیگرمسائل کے حل کیلئے سپاس نامہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :