بلدیاتی اداروں کے بہتر طور کام کئے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی، بلدیاتی ادارے صوبائی اور قومی سطح پر تربیت یافتہ اور باصلاحیت قیادت کی فراہمی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں

وزیراعظم محمد نواز شریف کامسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب

پیر 5 دسمبر 2016 20:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے بہتر طور کام کئے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی، بلدیاتی ادارے صوبائی اور قومی سطح پر تربیت یافتہ اور باصلاحیت قیادت کی فراہمی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ پیر کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنمائوں نے وزیراعظم کو صوبہ میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے بعد میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، وزیر لیبر پنجاب راجہ اشفاق سرور، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله خان، وزیر ترقی و منصوبہ بندی پنجاب ملک ندیم کامران، وزیر بلدیات پنجاب منشاء الله بٹ، سینیٹر سعود مجید، ایم این اے مہر اشتیاق احمد، ایم این اے محمد پرویز ملک اور سمیع خان نے شرکت کی۔