ازبکستان:شوكت ميرزيويف88فیصدسے زائدووٹ لیکرنئےصدرمنتخب ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 20:24

تاشقند(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء):ازبکستان کے نئےصدرکاانتخاب کرلیاگیاہے،شوكت ميرزيويف ازبکستان کے نئےصدر منتخب ہوگئے ہیں،نئے صدرنے اٹھاسی فیصد سے زائد ووٹ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق سینٹرل الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ نئے صدر پانچ سال کی مدت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ازبکستان میں نئے صدرکے انتخاب کیلیےگزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی۔جس میں نئے صدرنے اٹھاسی فیصد سے زائد ووٹ لیے ہیں۔واضح رہے سابق صدراسلام کریموف علالت کے باعث 27 ستمبرکوانتقال کرگئے تھے۔