رواں برس موسم سرما میں بارشوں کیساتھ برف باری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 5 دسمبر 2016 20:21

رواں برس موسم سرما میں بارشوں کیساتھ برف باری بھی معمول سے کم ہونے کا ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں برس موسم سرما میں بارشوں کیساتھ برف باری بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ رواں برس کے موسم سرما میں بارشوں کیساتھ برف باری بھی معمول سے کم ہوگی۔ رواں ماہ دسمبر میں شمالی علاقہ جات میں پہلی مرتبہ معمول سے کہیں کم برف باری کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر جنوری کے ماہ میں برف باری اور بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :