حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 15مارچ2017ء سے ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے،ا ٹارنی جنرل اشتراوصاف

پیر 5 دسمبر 2016 20:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ا ٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 15مارچ2017ء سے ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے تیارہے، اس حوالے سے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کوبھیجوادی گئی ہے۔ پیرکویہاں سپریم کورٹ میں ذرائع ابلاغ سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت عدلیہ کابہت احترام کرتی ہے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں15 مارچ سے مردم شماری کاآغازکرنے کیلئے تیارہے۔

انہوں نے کہاکہ مردم شماری کرانے کیلئے سمری مشتر کہ مفادات کونسل کوبھجوادی گئی ہے جبکہ صوبوں سے بھی غیررسمی مشاورت کرلی گئی ہے جیسے ہی مشتر کہ مفادات کونسل سمری کی منظوری دے گا اس کے بعد مردم شماری مقررہ تاریخ پرشروع کرکے دوماہ میں مکمل کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ اٹھارہ سال سے مردم شماری نہ کرائے جانے پر ازخودنوٹس لیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا تھا جس پروفاقی حکومت کاموقف رہا تھاکہ مردم شماری کیلئے ایک لاکھ اسی ہزارفوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے جوفی الوقت دستاب نہیں اورجیسے ہی فوجی اہلکاروں کی دستیابی کے بارے میںفوجی حکام کی جانب سے جواب موصول ہوگا۔

حکومت عدالت کوآگاہ کر کے مردم شماری کرادے گی تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ آئندہ سماعت سے قبل ہرصورت میں عدالت کو مردم شماری کی تاریخ سے آ گاہ کیاجائے۔ سپریم کورٹ میں مردم شماری کے حوالے سے کیس کی سماعت (آج) منگل کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :