آئیسکو نے نومبرمیں 409بجلی چور دھر لئے

پیر 5 دسمبر 2016 20:28

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) بجلی چور آئیسکو کے نشانے پر ، ماہ نومبرمیں 409بجلی چور دھر لئے گئے بجلی چوری کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، بجلی چوری کے خلاف آئیسکو کی مہم جاری ہے گی صارفین کے تعاون کے بغیر مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبا ر خان کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور آئیسکو کی چھاپہ مار ٹیمیں ریجن کے پانچوں سرکلز بشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال سرکل میں کاروائیاں کر رہی ہے ۔

آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ ایک پریس ریلز کے مطابق ماہ نومبرکے دوران آئیسکو کی جانب سے 409بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو مختلف ذرائع سے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل سی63، راولپنڈی سرکل سی109، اٹک سرکل سی70 ، جہلم سرکل سی65اور چکوال سرکل سی102 بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی گئی ، جنکے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں۔

آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بجلی چوری کے ناسور کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکیں گے اور بجلی چوری میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا انکے خلاف بجلی چوری کے نئے قوانین کے تحت مقدمات درج کروائے جارہے ہیں ، آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ آخری بجلی چور کے پکڑ ے جانے تک آئیسکو کی مہم جاری رہے گی او ر بجلی چوری کا مکمل خاتمہ آئیسکو کے صارفین کے تعاون سے ممکن ہے ۔آئیسکو کے صارفین بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم سروس 8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں تا کہ بجلی چوری کا یقینی خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :