گوجرانوالہ ،وزیر مملکت مذہبی امور صاحبزادہ پیر امین الحسنات کاسعید احمد تاج کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا

پیر 5 دسمبر 2016 20:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور صاحبزادہ پیر امین الحسنات، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، الحاج مولانا محمد اکبر نقشندی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ،حافظ محمد منشاء قادری ، مولانا محمد خالد حسن مجددی ، قاری محمد اعظم چشتی ، قاری غلام سرور حیدری ، مفتی غلام نبی جماعتی، حافظ محمد رفیق قادری، چیئرمین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد ، پیر قاری محمد اشرف شاکر، محمد اخلاق بٹ ،سینئر صحافی محمد اکرم ملک ، حافظ محمد شیخ، مظہر ملک اور قار ی احسان اللہ رضوی نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر سعید احمد تاج اور حافظ وحید احمد تاج کے والد حاجی تاجدین کے انتقال پر اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔