تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں بھتہ خوروں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا،مقدمہ درج

پیر 5 دسمبر 2016 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں بھتہ خوروں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو میں مدعی عمران بشیر نے پولیس کو بتایا کہ اپنے آپ کو ایف آئی اے کا ملازم ظاہرکرنے والی6افراد مزمل، اعجاز ، عمران ، بلال ، اشتیاق اور غلام حبیب نے اسے چند روز قبل اغوا ء کیا اور مدعی کے رشتہ داروں سے 4لاکھ روپے نقد اور 2لاکھ روپے کا چیک لے کر اسے چھوڑا لیکن اب وہ 3لاکھ روپے مزید بھتہ مانگ رہے ہیں۔

ملزمان بھتہ نہ دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ بہارہ کہو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :