چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے کا دورہ

فیڈل کاسترو کی وفات پر تعزیت ، تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے

پیر 5 دسمبر 2016 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کی وفات پر تعزیت کی جبکہ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے ۔

(جاری ہے)

تاثرات درج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاکہ آنجہانی فیڈل کاسترو دبے اور پسے ہوئے طبقات کے رہنما تھے ۔اور دنیا اس عظیم رہنما کی خدمات کو بھولا نہیں پائے گی ۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر مشاہد حسین سید اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک بھی تھے ۔میاں رضاربانی نے زبردست الفاظ میں فیڈل کاستروکی شخصیت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کیوبا کی سفیر Gabriel Tiel Capote بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :