پنجگور، سیوریج لائن کی خرابی ، پورے علاقہ سمیت قریبی مسجد کے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 5 دسمبر 2016 20:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)پنجگور کے سیاسی سماجی شخصیت آغا پزیر احمد نے کہاہے غریب آباد چتکان کے سیوریج لائن کی خرابی کی وجہ سے پورا علاقہ قریبی مسجد کے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن علاقائی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار اداد کررہے ہیں ،علاقائی گٹر کا پانی مختلف گلیوں میں دریا کا منظر پیش کرتا ہے جس کے جمع پانی کی وجہ سے موسم سرما و گرما میں گھروں میں انکی بو بیٹھنے نہیں دیتی ہے انہی کی وجہ سے علاقے میں مختلف قسم کی جلد و دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ،بلدیاتی نمائند وں اور دیگر ایم پی ایز فنڈنگ سیوریج لائن کی مرمت کے رقم خود برد ہورہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا ہے چیف سیکرٹری ،و محتسب اعلی انکا نوٹس لیں۔