لاہور ،میجک ریور پولو کپ 2016ء کی تمام آٹھ ٹیموں نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میجک ریور پولو کپ 2016ء کے تمام آٹھ ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ پول اے میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں عبداللہ دائود، میر حذیفہ احمد، میر شعیب احمد اور نوید ایم شیخ، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں علی الٰہی، آدم خان، صوفی محمد عامر اور ثاقب خان خاکوانی ، بلیو سٹار کی ٹیم میں فہد محمد نون، عامر خالد، میاں خرم منیر اور میاں حسین افتخار ، ٹیرا انرجی کی ٹیم میں فیصل خان، فراست علی چٹھہ ،تیمور مواز خان اور شاہ شمائل عالم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پول بی کی ٹیموں میں ریجاس کی ٹیم میں قدیر اشفاق، محمد عمر ملک، عمر اسجد ملہی اور اعظم حیات نون، اولمپیاء کی ٹیم میں عمران عابد میر، احمد زبیر بٹ اور عبدالرحمان منوں، برکی سٹیٹ میں فیصل شہزاد، عرفان شیخ اور کامران نور الدین،سب وے کی ٹیم میں آغا نجیب رضا خان، سید حسن عباس، سید ضیغم عباس اور راجہ تیمور ندیم شامل ہیں۔لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا نجیب کے مطابق ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں بیلنس ہیں اور امید ہے کہ اچھا ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملے گا۔ پولو کا سیزن اپنے عروج کی طرف گامزن ہے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :