پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور گرائمر سکول میں ڈویلپمنٹ اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور گرائمر سکول 55 مین میں ڈویلپمنٹ اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کوچنگ کورس میں لاہور بھر کے سکولز کے کوچز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چودھری محمد رضوان کے مطابق نیٹ بال کوچنگ کورس کا مقصد نیٹ بال کے کوچز کی بہترین تربیت کرنا ہے تاکہ سکولوں اور کالجوں میں نیٹ بال کا کھیل بھرپور پروان چڑھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید شہریار علی کی ہدایت پر خصوصی طورپر منعقد کیے جانے والے ان کورسز میں کوچز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اگلے مرحلے پر یہ کوچنگ کورسز راولپنڈی /اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کوچنگ کورس میں لیکچرز، ویڈیو ٹریننگ سیشن اور آن فیلڈ ٹریننگ بھی کروائی گئی۔

چودھری رضوان نے بتایا کہ نیٹ بال ایسوسی ایشن پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پنجاب میں نیٹ بال کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ کوچنگ کورس میں ایچی سن کالج لاہور، لاہور گرائمر والٹن کیمپس لاہور، حمزہ فائونڈیشن اکیڈمی لاہور، آرمی پبلک سکول، اعظم گیریژن لاہور، دی لاہور علمہ، پنجاب یونیورسٹی، ڈیفنس ڈگری کالج برائے ویمن ڈیفنس، ادبستان صوفیہ لاہور، لکاس، لاہور گرائمر سکول 55 مین شامل ہیں۔ اختتام میں مہمان خصوصی کرنل عاقل نے کورس کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ چودھری محمد رضوان نے لاہور گرائمر سکول کی سپورٹس ٹیچرمسز سعدیہ اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :