سانحہ 8 اگست سمیت دیگر کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی

muhammad ali محمد علی پیر 5 دسمبر 2016 20:05

سانحہ 8 اگست سمیت دیگر کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب 5 دہشت ..

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا ہے کہ سانحہ 8 اگست سمیت دیگر کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب پشین کے علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے جنہیں را اور این ڈی ایس کی حمایت حاصل تھی۔ یہی دہشت گرد سانحہ 8 اگست سمیت دیگر کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔