لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین یونین کونسل 107 خواجہ احمد حسان کی اہلیت اور انہیں میئر بننے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین یونین کونسل 107 خواجہ احمد حسان کی اہلیت اور انہیں میئر بننے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ خواجہ احمد احسان یونین کونسل 107 سے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، جوقانون کے مطابق خواجہ احمد حسان الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے، خواجہ احمد حسان سرکاری اداروں میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور حکومت کے پالیسی معاملات بھی چلاتے رہے ہیں، بہت سے اہم حکومتی معاملات پر فیصلے بھی دیئے ہیں، قانون کے مطابق سرکاری عہدے پر رہنے والا شخص دو سال تک کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ سکتا لہذا خواجہ احمد حسان کو چیئرمین یونین کونسل کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے، اس موقع پر خواجہ احمد حسان کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان اعزازی طور پر سرکاری عہدوں پر رہے ہیں، انہوں نے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں لہذا یہ درخواست خارج کی جائے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد خواجہ احمد حسان کی اہلیت اور انہیں میئر بننے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :