مشیر اطلاعات کی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 5 دسمبر 2016 20:14

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور ترجمان صوبائی حکومت مشتاق احمد غنی نے ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا طارق محمود کے والدکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاںجاری تعزیتی بیان میں مشتاق احمد غنی نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق بخشیں۔علاوہ ازیں ترجمان صوبائی حکومت نے سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون سے ان کے بھائی کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔