ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی زیر صدارت جرائم پرقابوپانے کے حوالے سے اجلاس

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

ہنگو۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفس ہنگو میں ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی زیر صدارت جرائم پر قابوپانے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی رفیع اللہ خان،اے ایس ڈی پی او ریاض خان،تمام تھانو ں کے ایس ایچ اوز، انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او شاہ نظر نے آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی کی جانب سے پی آر اوز کانفرنس میں جاری کئے گئے ہدایات کے حوالے سے پولیس افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے ان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ز تھانوں کی سطح پر قائم لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے تعاون سے ہر قسم کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منی لانڈرنگ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ثبوت اکھٹے کر کے فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ڈی پی او شاہ نظر نے مزید کہا کہ آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کی ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل کے قیام سے بیشتر مقدمات بغیر تھانہ و کچہری کے حل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی SOS,IVS,VVSاور CRVSسافٹ وئیر کی مدد سے جرائم میں واقع ہوئی ہے۔انہوں نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاسلسلہ علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک جاری رکھیں۔