ڈپلومہ آف ایسوی ایٹ انجینئر کے ا متحان کا 12دسمبر کا پریکٹیکل 21دسمبر کو ہو گا

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)بورڈ آف فنی تعلیم خیبر پختونخوا کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے ضمنی امتخان 2016میں 12 ربیع الاول کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے 12.12.2016 کا پریکٹیکل 21.12.2016کو لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

باقی تمام پریکٹیکل شیڈول کے مطابق لئے جائینگے۔ اس امر کا اعلان بورڈ برائے فنی تعلیم خیبر پختونخوا کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔