پشاورپولیس کی کارروائیاں،چاراشتہاری سمیت433جرائم پیشہ گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ4دنوں کے دوران سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب04اشتہاری مجرمان سمیت 433جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش،سکیورٹی انتظامات نے کرنے پر 93اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 12 کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس گزشتہ4دنوں کے دوران نے سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے مارے، چھاپوں،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوںکے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان سمیت 433جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،93 غیر رجسٹر کرایہ داروں اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے 12افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی02عدد کلاشنکوف،57عدد پستولیں،922عدد کارتوس،16کلو گرام چرس اور 30بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :