نیب نے محکمہ صحت مہمندایجنسی کے اکائونٹنٹ اورسابق ایجنسی سرجن کوگرفتارکرلیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مہمندایجنسی محکمہ صحت کے اکائونٹنٹ ناصرخان اورسابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان کوگرفتارکرلیا۔مبینہ طورپورملزمان نے ادویات،یوٹیلیٹی بلز اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںخردبردکرکے قومی خزانے کولاکھوںروپے نقصان پہنچایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹردائودخان DDO تھے اوراکائونٹنٹ ناصرخان کی ملی بھگت سے یوٹیلیٹی بلز،ادویات اورکمیونٹی ہیلتھ سنٹرزکے کرایوںمیںلاکھوںروپے خردبردکیئے۔

فاٹاچونکہ پسماندہ علاقہ ہے اسلئے نیب خیبر پختونخوافاٹامیںکرپشن کیلئے روک تھام کیلئے متحرک کرداراداکررہاہے۔نیب نے احتساب عدالت سے ملزمان کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :