دوسراآل فاٹا پی اے خیبر ٹی 20ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

لنڈیکوتل۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جمرود سپورٹس کمپلیکس میں دوسرا آل فاٹا پی اے خیبر ٹی 20ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے جس کا افتتاح باقاعدہ طور پر پولیٹکل ایجنٹ خیبر خالد محمود نے کیا ۔اس ٹورنامنٹ میں کل 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہے، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پیر کے روز جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیر ستان کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

پہلے میچ میں جنوبی وزیرستان کے ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اورز میںاٹھ وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنائے جبکہ شمالی وزیرستان کی ٹیم نے حدف کی تعاقب کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میںساری ٹیم 162رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا۔ افتتاحی میچ کے بعد پولیٹکل ایجنٹ خیبر جمرود پریس کلب گئے جہاں پریس کلب کے صدر ظاہرشاہ آفریدی اور دیگر صحافیوں نے پی اے کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ظاہر شاہ آفریدی نے جمرود پریس کلب کو درپیش مسائل اور ضروریات سے پی اے خیبر کو آگاہ کیا ۔پولیٹکل ایجنٹ خیبر نے پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کومعاشرے میں ایک بلند مقام حاصل ہے اسلئے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی توانائی صرف کرے، جبکہ جمرود پریس کلب کے جتنے ضروریات ہیں انکو جلد از جلد پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ جمرود پریس کلب کئلیے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر جمرود پریس کے جانب سے صدر ظاہر شاہ نے پو لیٹیکل ایجنٹ خالد محمود کو سوینئر پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :