ٹائون ون کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘ دکانوں سے باہر پڑا ہوا سامان ضبط‘ غیرقانونی تعمیرات مسمار

پیر 5 دسمبر 2016 20:13

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ٹائون ون کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘ دکانوں سے باہر پڑا ہوا دو گاڑی سامان ضبط‘ غیرقانونی تعمیرات مسمار،تفصیلات کے مطابق ناظم ٹائون ون زاہدندیم کی ہدایت پر ٹی ایم او عظمت اللہ وزیر ‘ انفورسمنٹ آفیسر ایاز درانی نے ڈیمالشن سٹاف کے ہمراہ پشاور کے مختلف بازاروں کریم پورہ‘ ہشتنگری‘ چوک شادی پیر ‘ گھنٹہ گھر ‘ سبزی منڈی اور کوہاٹی گیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجس میں دکانو سے باہر پڑاہوا دو گاڑیاں سامان کو ضبط کرلیا گیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات بھی مسمار کردی گئی ‘ اس موقع پر ا ٹی ایم او عظمت اللہ وزیر اورانفورسمنٹ آفیسر ایاز درانی نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجروں کوخبردارکیا کہ وہ دکانوں سے باہر سامان نہ رکھیں اور اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں۔