عطاء شہید کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے ملزم غلام عباس کو سزائے موت، 2 لاکھ روپے ہرجانہ، عدم ادائیگی ہرجانہ پر مزید چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیدیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد ابو بکر صدیق نے تھانہ عطاء شہید کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم غلام عباس کو سزائے موت 2 لاکھ روپے ہرجانہ، عدم ادائیگی ہرجانہ پر مزید چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق 107 جنوبی میں مقتول ذوالفقار نے پہلے ملزم غلام عباس کے بھائی کو قتل کیا تھا، 11 نومبر 2010 کو ذوالفقار ڈسٹرکٹ جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر سیدھا اپنے عزیز و اقارب کی قبر پر فاتحہ کیلئے گائوں کے قبرستان پہنچا تو ملزم غلام عباس مسلح ہو کر آ گیا اور فائرنگ کر کے ذوالفقار کو قبر پر فاتحہ پڑھتے ہوئے اسے قتل کر دیا۔

اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ بعد ازاں عطاء شہید پولیس نے غلام عباس کو گرفتار کر کے چالان سماعت کے لئے عدالت میں پیش کیا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزائے موت، دو لاکھ روپے ہرجانہ، عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید سخت سزا کا حکم سنایا ہے۔ فیصلے کے وقت دونوں فریقین کے لوگوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، جس کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ملزم کو سزائے موت کا حکم سنانے کے بعد واپس ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :