پیمرا چیئرمین کی جانب سے نیونیوز پر نشریات کی بندش پر ملک بھر کی طرح سجاول میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری

پیر 5 دسمبر 2016 20:10

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پیمرا چیئرمین کی جانب سے نیونیوز پر نشریات کی بندش پر ملک بھر کی طرح سجاول میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،پیرکو ملک بھر کی طرح سجاول میں میڈیاکلب کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا، اور نیو نیوز سے فوری طور پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا، علاوہ ازیں میڈیاکلب سجاول میں احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفیع اللہ میمن، شبیراحمد، ڈاکٹرامین اور دیگر نے آمرانہ اقدام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیاہے ،

متعلقہ عنوان :