ضلعی انتظا میہ اشیا ء خوردونو ش کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے میں نا کام

سیالکوٹ کا سستا با زار بھی اس کے پا بند نہ ہو سکے،دکاندار اپنی مر ضی کے ریٹ سے اشیا ء فروخت کر نے لگے

پیر 5 دسمبر 2016 20:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)ضلعی انتظا میہ اشیا ء خوردونو ش کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے میں نا کام ،سیالکوٹ کا سستا با زار بھی اس کے پا بند نہ ہو سکے۔دکاندار اپنی مر ضی کے ریٹ سے اشیا ء فروخت کر نے لگے ہیں،مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ سیالکوٹ شہر میںمستری اور مزدور اپنی مرضی سے ہر سال دو سو روپے یومیہ کا اضافہ کر رہے ہیں کو ئی پر سان حال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ضلعی انتظا میہ اور ما رکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے اشیا ء خوردونوش کے مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد وصول کر رہے ہیں سیالکوٹ کے سستا بازار میں آٹا بیس کلو 760کی بجا ئے 825،دال چنا مو ٹی فی کلو 165کی بجا ئی200،دال مسور امپورٹڈفی کلو118کی بجا ئی148،دال مسو ر لو کل فی کلو140کی بجا ئی190،دال ما ش فی کلو218کی بجا ئی250،دال مو نگ سفید فی کلو102کی بجا ئی135،سفیس چنے مو ٹ فی کلو160کی بجا ئی190،چنے کا لے مو ٹے فی کلو150 کی بجا ئی210 ،چاول فی کلو78کی بجا ئی105،چاول ٹو ٹہفی کلو34کی بجا ئی50،دھنیہ خشکفی کلو 210کی بجا ئی265،سفیدو سیاہ زیر ہ فی کلو330کی بجا ئی390،مر چ سیاہ فی کلو1260کی بجا ئی1325،ہلدی پسی ہو ئی فی کلو165کی بجا ئی210،سرخ مر چ کندھا ری کی بجا ئے لو کل فی کلو250گندم 100کلو 820کی بجا ئی910،مکئی100کلو510کی بجا ئے 625،چینی فی کلو70کی بجا ئی90سوجیفی کلو50کی بجا ئی65روپے میں فرخت کیا جا رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ سستا بازار میں دکانداروں کی جا نب سے مہنگیاشیا ء فروخت کی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ حکام اس پر نو ٹس لینے کو تیار نہیں ،انجمن صارفین نے متعدد با زار ڈی سی او سیالکوٹ کو اس با بت آگا ہ کیا ہے مگر وہ اس پر کا رروائی کر نے کو تیار نہیں ،ضلعی انتظا میہ و ما رکیٹ کمیٹی اس مہنگا ئی کو قابو کر نے میں نا کا م نظر آرہی ہے اس پر وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہباز شریف کو سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے ما رکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کے خلاف کا رروائی کر نے کی ضرورت ہے تا کہ اشیا ء خوردنوش عوام کو سستے داموں مل سکیں ۔