حضورؐ رحمت دوجہاں بن کر اس دنیا میں تشریف لائے ،علامہ سجاد ساجد

پیر 5 دسمبر 2016 20:08

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) رب کریم نے قلم کی قسم کھائی ہے، اہل قلم معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں ،صحافی برادری قلم کی حرمت کا خیال رکھے، اسی قلم کے ناطے اللہ تعالیٰ نے نبی کریمؐ کی عظمت کو بیان فرمایا ہے۔ میلاد منانا بھی نبی کریمؐ کی عظمت کو بیان کرنا ہے ،حضورؐ رحمت دوجہاں بن کر اس دنیا میں تشریف لائے جن کی بدولت آپؐ کی امت کو خیر الامم ہونے کا شرف حاصل ہے ،جس میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار مختلف انبیاء کرام بھی کرتے رہے۔

ان خیالات کااظہار معروف عالم دین و سکالر محمد علامہ سجاد ساجد نے پوٹھوہار پریس کلب میں محفل میلاد و نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محفل میلاد میں معروف نعت خواں امجد صائم رشید چشتی محمد توقیر اور ایم رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے ہدیہ نعت پیش کیا محفل میلاد میں اے ایس پی سید علی شاہ ایس ایچ او شیخ قاسم چاند مبین راجہ علی اصغر راجہ ساجد یوسف راجہ ادریس چوہان خان ضمیر عامر قریشی ایڈووکیٹ خواجہ خلیل الرحمان ایڈووکیٹ حاجی چوہدری محمد اقبال راجہ عمیر راجہ سلیم حیدر عرف کالا غلام قمر عبدالصبور کیانی مرزا رمضان ایڈووکیٹ راجہ احمد وارثی سمیت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اختتام پر علامہ سجاد ساجد نے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :