کنگسٹن سکول کے زیراہتمام خصوصی بچوں کا عالمی دن منایا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) کنگسٹن سکول کے زیراہتمام خصوصی بچوں کا عالمی دن منایا گیا جس میں بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔ خصوصی بچوں اور نارمل بچوں کی تعلیم کے حوالہ سے آگاہی مہم بھی شروع کی گئی جس کو والدین نے بھرپور سراہا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں کے والدین نے کہا الله ہم بہت پرامید ہیں کہ ہمارے بچے اکیلے نہیں ہیں، وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ الله تعالیٰ نے انہیں ایسے بچوں کیلئے ان کا والدین چنا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں والدین نے بچوں سے محبت کا اظہار کیا اور بچوں کے ساتھ اپنی زندگی کا تجربہ شیئر کیا۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کوئی بھی مہمان خصوصی نہیں تھا، والدین اور بچے ہی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز صبح 9 بجے شروع ہوا، سب سے پہلے دعا کی گئی۔ اس کے بعد قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ پروگرام میں منزہ اور جسمانی طور پر معذور بچی نے عالمی یوم معذوراں پر تقاریر پیش کیں اور سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ واقعہ بہت بہت خاص ہیں۔ اس موقع پر بچوں کے والدین نے کہا کہ ہمیں خصوصی بچوں کے حوالہ سے الله تعالیٰ ہمیں ان کا حق ادا کرنے کی توقع عطا کرے۔