ہری پور میں 5 تا 10 دسمبر کو ماں اور بچہ کی صحت کے حوالہ سے ہفتہ صحت منایا جائے گا

پیر 5 دسمبر 2016 20:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کی طرح ضلع ہری پور میں بھی 5 تا 10 دسمبر کو ماں اور بچہ کی صحت کے حوالہ سے ہفتہ صحت منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ہفتہ میں دو سے پانچ سال کے 53 ہزار بچوں کو پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی ادویات دی جائیں گی جبکہ دو سال تک کے 4200 بچوں کی ویکسی نیشن اور حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے، تقریباً 2000 حاملہ خواتین کو اس ہفتہ صحت میں حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے، اس تمام کام کی نگرانی نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت اور ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق خان تنولی کریں گے۔

اس موقع پر یونیسیف کے نمائندگان بھی مختلف ایریاز میں وزٹ کریں گے۔ نیشنل پروگرام آفیسر محمد فرمان بھی چیکنگ کریں گے۔ پروگرام میں ان بچوں کو جو حفاظتی ٹیکہ جات رہ جاتے ہیں ان کو باقاعدہ پروگرام میں شامل کر کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔