وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب سے متعلق اجلاس

حمزہ شہبازشریف کی وزیراعظم کوبریفنگ،نارووال میں احسن اقبال کے بیٹے اورحافظ آبادمیں سائرہ افضل تارڑکے والد کوچیئرمین کاٹکٹ دے دیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 19:34

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت (ن)لیگ پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کااجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم کومیئراور ڈپٹی میئرکے انتخاب سے متعلق بریفنگ دی گئی،اجلاس میں تمام اضلاع سے متعلق حمزہ شہبازشریف نے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویثرن کے معاملات طے پاگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نارووال میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے بیٹے کوچیئرمین کاٹکٹ دے دیاگیا۔حافظ آبادمیں سائرہ افضل تارڑکے والد کوچیئرمین کاٹکٹ دے دیاگیا۔منڈی بہاؤالدین سے محمدحسین بوسال کوچیئرمین کاٹکٹ مل گیا۔گوجرانوالہ ضلع کونسل کاابھی فیصلہ نہیں کیاگیا۔مزیدبرآں لاہور،راولپنڈی،ملتان،فصل آباد،ڈی جی خان ڈویثرن کے لیے امیدواروں کے نام کل طے کیے جائیں گے۔