Live Updates

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سی ڈی اے آرڈیننس 1960ء ایکٹ میں ترمیمی بل جمع کرا دیا

پیر 5 دسمبر 2016 20:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی و سینئر رہنما اسد عمر نی پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سی ڈی اے آرڈیننس 1960ء ایکٹ میں ترمیمی بل جمع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو تعمیر کرنے کیلئے 1960ء میں سی ڈی اے آرڈیننس پاس کیا گیا جس کے تحت سی ڈی اے اپنی مرضی سے زمین حاصل کرکے پارلیمنٹ ہائوس، تمام سرکاری دفاتر اور سیکٹرز بنا چکی لہٰذا اب اس آرڈیننس کی ضرورت نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات