کوئٹہ ،نواحی علاقے میں واقعہ مقامی فلور مل میں بجلی کا شارٹ سرکٹ

آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا بار دانہ جل گیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقعہ مقامی فلور مل میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا بار دانہ جل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پروقعہ مقامی فلور مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے وہاں پر پڑا ہوا باردانہ جل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا نقصان ہوا آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

متعلقہ عنوان :