ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چیئرمین شپ کے انتخابات

پیر 5 دسمبر 2016 19:58

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چیئرمین شپ کے انتخابات ،، چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل اور ایم پی اے پیر قطب علی شاہ کا،، ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تفصیل کے مطابق ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چیئرمین شپ کے انتخابات کے لیے ،،ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن گروپ پیر قطب علی شاہ ایم پی اے کے ممبران کے اعزاز میں چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل اور ایم پی اے پیر قطب علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں پروقار عشائیہ دیا گیا جس میں ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ایم پی اے پیر قطب علی شاہ ، پیر اختر عباس کرمانی سابق تحصیل ناظم ،چوہدری خالد سردار متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ہمراہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 20کونسلرز،سائیں خالد شریف ، چوہدری محمد اسلم ، محمد جاوید آڑھتی سید منظر عباس شاہ ، محمد اسلم مجاہد کونسلر ملک کوکب کونسلر ، کاشف جان میو کونسلر سمیت تحصیل گوجرہ ، کمالیہ پیرمحل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نومنتخب کونسلرز اور یونین کونسلوں کے کثیر تعداد میں چیئرمینوں اور وائس چیرمینوں نے شرکت کی اور ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا