عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، را ئے محمد فاروق

ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ کو دارالامن اور مجرموں کے لیے دارالاصلاح کا عملی نمونہ بنادیا ہے، ایس ایچ او

پیر 5 دسمبر 2016 19:58

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے دن رات موثر گشت اور جوانوں کی ڈیوٹیوں کے پیش نظر شہریوں کو تحفظ کا بہترین ماحول فراہم کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار رائے محمد فاروق ا یس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوں رانامحمد اشرف ،ر انا شاہدالرحمن، سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ کو دارالامن اور مجرموں کے لیے دارالاصلاح کا عملی نمونہ بنادیا ہے جہاں پر کسی بے گناہ شخص کو کسی صورت میں مقدمات نہیں پھنسایاجاسکتا ہے انہوںنے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع نہیں کیا جاسکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے صحافیوں اور سیاسی سماجی تنظیموں اور معاشرہ کے ہرفرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنا ناگزیر ہے پولیس کا کام عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کو عملی تحفظ دینا ہے جس کے لیے ہروقت کوشاں ہے کسی بھی شہری کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو انصاف کی دروازے تک فراہمی کے لیے سائل کی دہلیز تک جانے کا عزم کیے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کرایہ کے مکان لے کر اس میں پناہ لے کر جرائم کی وارداتیں کرتے ہیں جن کی سرکوبی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب مقامی عمائدین کونسلر زاور علمائے کرام تعاون کریں انہوںنے کہا عوام کا 80فیصد تعاون جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں شامل ہوتا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام شواہد پر 20فیصد شمولیت کرکے نیٹ ورک کو اپنے قابو میں کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے محدود وسائل کے باوجود موثر گشت اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہنمائی بروقت کاروائی کرکے جرائم میں ممکنہ حدتک کامیابیاں حاصل کررہے ہیں انہوںنے کہا جب تک عوام کا تعاون نہ ہو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی ناممکن ہے

متعلقہ عنوان :