محکمہ صحت کی غفلت یا لاپرواہی

ناقص اورمضر صحت مچھلی کی سرعام فروخت،شہری جان لیوابیماریوں کاشکار ہونے لگے

پیر 5 دسمبر 2016 19:58

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) محکمہ صحت کی غفلت یا لاپرواہی ناقص اورمضر صحت مچھلی کی سرعام فروخت شہری جان لیوابیماریوں کاشکار ہونے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میںسائیکل نما ٹھیلوں اورریڑھیوں پر مضرصحت ناقص مچھلی کی فروخت سرعام کی جارہی ہے جس میں گاہک کو دریائے راوی کی مچھلی کا جھانسہ دیکر دن دیہاڑے لوٹاجارہاہے حالانکہ مچھلی کی ظاہری شکل اور بدبو کے باعث ارد گرد کے دکان دار سخت تکلیف میں مبتلا ہے مچھلی کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس پر نمک اور اجوائن ملا مصالحہ لگا کر گاہک کو مچھلی دے دی جاتی ہے جب صارف مچھلی لے کر گھر جاتا ہے پکانے کے بعد جب کھانے لگتا ہے تواس کو باسی اور مضرصحت ہونے کا پتہ چلتاہے سماجی فلاحی حلقوںنے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل کے اردگرد گندے پانی کے جوہڑوں سے مچھلی پکڑکر فروخت کرنے کا دھندہ بندکروایاجائے علاوہ ازیں مضرصحت او رناقص مچھلی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈا یکٹ کے تحت کاروائی کی جائے