چیئرمین علماء مشائخ کونسل کی زیر صدارت کونسل کا پہلا اجلاس

علمائے مشائخ کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی، آزاد کشمیر زکوة کونسل میں اصلاحات کا فیصلہ

پیر 5 دسمبر 2016 19:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) چیئرمین علماء مشائخ کونسل کی زیر صدارت کونسل کا پہلا اجلاس، اجلاس علمائے مشائخ کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی جس میں آزاد کشمیر زکوة کونسل میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا، سیاسی مداخلت سے پاک زکوة کمیٹیوں کے قیام زکوة کمیٹیوں میں عالم یا حافظ شامل کیے جانے اور ریاست بھر میں ایک وقت میں نماز جمع کروانے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دیدی گی تفصیلات کے مطابق ممبر کونسل نے عبیداللہ فاروقی کو چارج سنبھالنے پر مبارک دی اور خوش آمدید کہا اور چیئرمین علماء نے مشائخ کونسل کے سامنے مختلف تجاویز بھی دیں۔

جس پر چیئرمین علماء مشائخ کونسل نے کہا کہ زکوة کمیٹیاں قائم کی جائیں جو سیاسی مداخلت سے پاک ہوں زکوة کمیٹیوں میں ایک عالم ایک قاری اور ایک حافظ ہونا چاہیے، جو دین کی روح سے زکوة میں معاون ثابت ہو مدراس میں زکوة بہت کم ملتی ہے مستحقین بچوں کو کم از کم 1000روپے ماہانہ دیاجانا چاہیے زکوة کی مد سے جو ملازم تنخواہ لے رہے ہیں اس عمل کو بند کرکے ان ملازمین کیلئے زکوة سے ہٹ کر حکومت فنڈز انتظامات کرے ممبران کا کہنا تھا کے ضلع علماء مشائخ کونسل کو تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

آزاد ریاست میں نماز جمعہ ایک وقت پر ہی ادا کیا جائے اجلاس میںوائس چیئرمین مولانا صاجزادہ افضل الحق نقشبندی، ممبران میں مولانا ممتاز الحق قاسمی، مولانا محمد عبداللہ،مولانا قاضی محمد شبیر، مولانا فضل الربی،مولانا سید فرید عباسی نقوی، مولانا زاہد،مولانا احسن احمد توحیدی نے شرکت کی