لاہور ہائیکورٹ کی میڈیکل طلبہ کے داخلوں کیلئے سنٹرل ایڈمشن پالیسی سے متعلق درخواستوں میں نجی کالجز اور پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کی مہلت

پیر 5 دسمبر 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) جسٹس شمس محمود مرزا نے میڈیکل طلبہ کے داخلوں سے متعلق متعدد درخواستوں پر سماعت شروع کی تو نجی میڈیکل کالجز اور پی ایم ڈی سی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ داخلوں کے مسئلے کے حل کیلئے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں پی ایم ڈی سی اور نجی میڈیکل کالجز کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، امید ہے کہ اس مسئلے کا حل نکال لیا جائیگا لہذا عدالت ایک ہفتہ کی مہلت دے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے یو ایچ ایس اور میڈیکل کالجز میں طلبہ کی میرٹ فہرستیں آویزاں کرنے کیخلاف حکم امتناعی میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔(بخت گیر)