Live Updates

تحریک انصاف نے کینال روڈ کی ڈاکٹر ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مجوزہ توسیع کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست تحریک انصاف کے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ تک کینال روڈ کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے، اس مںصوبے کی وجہ سے سینکڑوں درخت کاٹے جائیں گے، درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو گا، پہلے ہی ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے شہر میں متعدد جگہ پر درخت کاٹے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی آب و ہوا آلودہ ہو چکی ہے اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر ہسپتال سے ٹھوکر تک کینال روڈ کی توسیع کا منصوبہ روکنے کا حکم دیا جائے۔(بخت گیر)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات