روزنامہ مساوات لاہور کے سٹاف رپورٹر اور پریس کلب کے کونسل ممبر فیصل علوی کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

پیر 5 دسمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) روزنامہ مساوات لاہور کے سٹاف رپورٹر اور لاہورپریس کلب کے کونسل ممبر فیصل علوی کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں مرحومہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں اور جناح ہسپتال میں زیر علاج تھیں مرحومہ کی نمازجنازہ عید گاہ بہاولپور روڈ چوبرجی ادا کی گئی جس میں مرحومہ کے عزیزواقارب اور صحافیو ںکی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا ہے مرحومہ کی رسم قل آج بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ واقع راجگڑھ نزد ٹوکے والا چوک میں ادا کی جائے گی۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :