ہفتہ کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے

زبردست کاروباری تیزی کیساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس 43700پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے بند

پیر 5 دسمبر 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ،زبردست کاروباری تیزی کیساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس 43700پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے بند ہوا ،پیر کوسرمایہ کارٹیلی کام ،پیٹرولیم ،بینکنگ سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سر گرم رہے جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 5بالائی حدعبور کر گیا ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے عمل کی وجہ سے گذشتہ دنوں مارکیٹ پھنسی ہوئی لگ رہی تھی لیکن فنڈز مارکیٹ کو سپورٹ کر رہے تھے اور غیر ملکی فروخت کے عمل کو جذب کر رہے تھے، سی پیک کے تحت جاری منصوبے اور کے ایس ای کے اسٹاک ٹریڈنگ مارکیٹ کو بھر پور سپورٹ کررہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تاریخی سنگ میل عبور کرنے کیساتھ بلندیوں کی نئی حد کو چھونے میں کامیاب بھی ہو رہی ہے ،تیل کی پیداوار میں روک تھام کی وجہ سے تیل سیکٹر کے انڈیکس میں بہتری کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کوکاروبارکے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںزبردست تیزی کے سبب انڈیکس 43300،43400،43500،43600اور43700پوائنٹس کی حدیں عبور کر گیا اور کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں469.07پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 43270.90 پوائنٹس سے بڑھ کر43739.97پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس313.77پوائنٹس کے اضافے سے 23480.62پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29944.55ائنٹس سے بڑھ کر30212.99پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں78ارب80کروڑ79لاکھ34ہزار615روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم87کھرب88ارب64کروڑ6لاکھ51ہزار700روپے سے بڑھ کر 88 کھرب 67 ارب 44 کروڑ 85 لاکھ86ہزار315روپے ہوگیا۔پیرکومارکیٹ میں34کروڑ54لاکھ67ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 14 ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ37کروڑ49لاکھ59ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روز مجموعی طورپر417کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی213کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،186میںکمی اور18کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ازگار ڈنائن 2 کروڑ 71لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ2کروڑ23لاکھ،ورلڈکال ٹیلی کام1کروڑ15لاکھ،بائیکوپیٹرولیم1کروڑ5لاکھ اور اینگر وپولیمر 1 کروڑ2لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائو میں 59.04 روپے اورخیبرٹوبیکوکے بھائومیں43.75روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں148روپے اورفلپس مورس پاک کے بھائومیں107.50روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

متعلقہ عنوان :