اسلام آباد،لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزمان کی ضمانت منظور کرلی،مچلکے جمع کرانے کا حکم

پیر 5 دسمبر 2016 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزمان کی ضمانت ضلعی عدالت اسلام آباد نے منظور کرلی،ملزمان کو پچاس پچاس ہزار اور ایک لاکھ روپے کے فوری مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایڈیشنل سیشن جج اجمل خان نے فراڈ کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم احتشام بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

فاضل جج نے ملزم کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ملزم احتشام کے خلاف ضمیرخان نے تھانہ لوہی بھیر میں 30لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔فاضل جج نے فراڈ کیس کے ایک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزم یاسر افضال جس پر70لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے،کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

یاسر کے خلاف سعید نے تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔دوسری طرف ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے بھی فراڈ کیس میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔فاضل جج نے ملزم پرویز اختر جو کہ15لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمہ میں نامزد ہے،کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسی50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ملزم پرویز اختر کے خلاف شاہ محمد خان نے تھانہ شالیمار میں ایف آئی آر،مقدمہ نمبر198/2016 کے تحت درج کرا رکھی ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :