نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد

پیر 5 دسمبر 2016 19:52

ساہیوال۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ایل بی ڈی سی میں تیرتی ہوئی نعش کو نکال لیاگیا۔ نعش پولیس کے حوالے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نہر لوئر باری دوآب میں کنعان پارک کے قریب 25سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش تیرتی ہوئی آرہی تھی کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے عملہ نے اسے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ نامعلوم شخص کے گلے پر زخم کے نشان تھے ۔خیال کیاجاتاہے کہ اسے نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی ہے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے تاحال نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔