میٹرک کے پانچ سال بعد تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ،درخواست گزارطالب علم کو انٹرمیڈیٹ میں داخلہ دینے کا حکم
پیر 5 دسمبر 2016 19:52
(جاری ہے)
مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے طالب علم محمد عرفان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عمران گھمن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک کے پانچ سال بعد تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت درخواست گزار کو انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہیں دیا جا رہا، درخواست گزار مالی مشکلات کے باعث میٹرک کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھ سکا، پنجاب حکومت کی یہ پالیسی آئین کی خلاف ورزی ہے، سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن نسیم نواز نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ یہ پالیسی اس لئے بنائی گئی تاکہ ریگولر طلبہ متاثر نہ ہوں،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین ہر شہری کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے، کسی شہری کو تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا، عدالت نے سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو انٹرمیڈیٹ میں داخلہ دیا جائے جبکہ تعلیم پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے بارے بعد میں تفصیلی فیصلہ دیا جائیگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.