ایڈز اور پولیو پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹروںکی اصلاحاتی ورکشاپس اورسیمینارزکا انعقاد کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر آفتاب اقبال

پیر 5 دسمبر 2016 19:45

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان اکیڈمی ا ٓف فیملی فزیشن حکومت کے شانہ بشانہ گذشتہ 20سال سے ، ڈینگی ،ایڈز اور پولیو سمیت دیگر حکومتی اصلاحاتی پروگرامز پرکام کر رہی ہے ۔ رواں سال کے دوران ڈینگی جیسے موزی مرض پر قابوپانے کے لئے حکومتی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جس کی بدولت گذشتہ سالوں کی نسبت امسا ل ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواں کمی واقع ہوئی ہے ۔

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ایڈز اور پولیو پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹرزکی اصلاحاتی ورکشاپس اورسیمینارزکاصوبائی سطح پر انعقاد کیا جا رہا ہے ۔یہ بات پاکستان اکیڈمی اف فیملی فزیشن کے صدر ڈاکٹر افتاب اقبال نی27ویں بین الاقوامی ڈاکڑز کانفرنس کے باقاعدہ اعلان اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ تقریب میںخطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اکیڈمی اف فیملی فزیشن کی ستائیسویں بین الاقوامی ڈاکڑز کانفرنس 13 سے 15جنوری 2017لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ کانفرنس کا باقاعدہ اعلان او ر انتظامی اموارکا جائز لینے کے لئے گزشتہ روزایک رنگا رنگ تقریب کا انقاد کیا گیا ۔ تقریب میںسینکڑوں ڈاکٹروں نے فیملی سمیت شرکت کی ۔ تقریب میںتفریح کے لئے بچوں کے مقابلے ، موسیقی کا پروگرام اور ڈاکٹرز کے درمیان کرکٹ میچ بھی شامل تھے ۔

تقریب میں ڈاکٹر افتاب اقبال صدر آل پاکستان فیملی فزیشن ، ڈاکٹر محمد ندیم خواجہ جنرل سیکرٹری ،ڈاکٹر الطاف چیمہ ، ڈاکٹر منظور رانا، ڈاکٹر انجم سلیم، ڈاکٹر مظہر اسلام، ڈاکٹر اشفاق رانا، ڈاکٹر اکبر، ڈاکٹر عثمان افتاب ، ڈاکٹر منظور ، ڈاکٹر اوصاف بلوچ، ڈاکٹر مطع الحق اور ڈاکٹر شہریارسمیت دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔ مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں این زو بنانے والی سرل کمپنی کی طرف سے انعامات تقسیم کئے گئے۔

ڈاکٹر آفتاب اقبال نے ڈاکٹرز کو اانتظامی ذمہ داریاں کا تعین کیا اور یقین دلایا کی ہر سال کی طرح اس سال بھی -- ---"ڈاکٹر زکان"انتہائی دل چسپ اور دوسروں کی مشعل راہ ثابت ہو گی۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر منظور رانا ، ڈاکٹر الطاف چہمہ نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مقابلوں میں جتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :