سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم رحمٰن عرف بھولا بینکاک میں غیرقانونی مقیم تھا

رائل گارڈن ہوٹل کے کمرہ نمبر405سے مقامی پولیس اور انٹر پول کے ہاتھوں گرفتارہوا

پیر 5 دسمبر 2016 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی کے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم رحمٰن عرف بھولا بینکاک میں غیرقانونی مقیم تھا۔چند دن قبل عبدالرحمٰن بھولا بینکاک میںرائل گارڈن ہوٹل کے کمرہ نمبر405سے مقامی پولیس اور انٹر پول کے ہاتھوں گرفتارہوا۔47 سالہ عبدالرحمٰن نے 17 جون 2009ء کو پہلا پاسپورٹ بنوایا۔اس نے پاسپورٹ نمبر ڈی کیو9159251 پر پہلا سفر دبئی تک کیا، سانحہ بلدیہ کے فوری بعد اس نے دبئی کا رہائشی ویزہ لگوایا اور دبئی سے ہی 24 جنوری 2014ء کو نیا پاسپورٹ جاری کرایا۔

(جاری ہے)

اس کے نئے پاسپورٹ کی مدت 23 جنوری 2019ء تک ہے۔2015میں جے آئی ٹی سامنے آئی تو ملزم دبئی میں قیام پذیر تھا۔ 26 جنوری 2015 کو دبئی سے ملائیشیا کا ملٹی پل انٹری کا ویزہ لیا اوروہ جنوری 2015 میں ہی دبئی سے کوا لالمپور روانہ ہوگیا۔رحمٰن بھولے کا ملائیشیا کا ویزہ 18 نومبر 2016ء کو ختم ہوگیا،پھر اس نے مقامی ایجنٹوں کی مدد سے تھائی لینڈ فرار کی منصوبہ بندی کی۔ 18 نومبر کو ملائشیا کے شہر سرحدی مقام کوتا بارو پہنچا۔وہ انسانی اسمگلروں کی مدد سے تھائی بارڈر عبور کرکے گولک پہنچا، تھائی ایجنٹوں نے اٴْسے مخصوص راستے سے بینکاک پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :